بھاٹی گیٹ واقعہ: شرمندگی، معافی اور فوری انکوائری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھاٹی گیٹ واقعہ: شرمندگی، معافی اور فوری انکوائری

بھاٹی گیٹ واقعہ: شرمندگی، معافی اور فوری انکوائری


پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھاٹی گیٹ واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی اس واقعے سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، وہ اس پر شرمندہ ہیں اور ایک بار پھر عوام سے معافی چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اس واقعے پر نہایت غمزدہ تھیں اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی تھیں، پہلی اطلاع ریسکیو کو ملی جبکہ پولیس نے بچی کے والد سے رابطہ کرکے انہیں تھانے لے جایا اور شبہ ظاہر کیا کہ شوہر واقعے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی نشاندہی کرنے والے بچے کے ساتھ غیر مناسب سلوک پر کارروائی ہوگی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر متاثرہ جگہ پر نہ جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہے اور عوامی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔