محکمہ ثقافت کی
جانب سے کراچی سے موہن جو دڑو ٹرین سفاری کا سفر ۔۔۔ محکمہ سیاحت سندھ کی جانب سے
خصوصی ٹرین موہن جو دڑو کیلئے روانہ کی گئی ۔۔۔۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت
نوادرات ذوالفقار علی شاہ کہتے ہیں اگلے مرحلے میں سکھر تک ٹرین چلائیں گے
موہن جو دڑو ٹرین
سفاری دو روزہ سفر پر کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوئی ۔۔۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت
نوادرات ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کے شرکاء کو روانہ کیا ۔ان کا کہنا تھا تھر ڈیزرٹ
ٹرین کا سفر کامیاب رہا ۔ اگلے مرحلے میں سکھر تک ٹرین چلائیں گے
ذوالفقار علی
شاہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات
۔۔۔ یہ ٹرین اگلے مرحلے میں سکھر جائے گی ۔ ڈی جی کا وزٹ کرائیں گے سکھر سفاری ٹرین
کے زریعے سادھ بیلہ لینس ڈاون برج کی سیر کرائیں گے
ذوالفقار علی شاہ نے کہا کوشش کریں گے
وزیراعظم سےبات کرکےٹرین اخراجات کم کرائیں
ذوالفقار علی
شاہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات
۔۔۔ کوشش کریں وزیراعلیٰ سندھ کو بولیں وزیر اعظم سے بات کریں کرائے کم کئے جائیں
کیونکہ ہم سیاحوں سے زیادہ کرائے نہیں لے سکتے
پہلے روز ٹرین کے
شرکاء کو درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر رح کی زیارت کرائی جائے گی ۔۔۔ سیہون سے ٹرین
لارکانہ کیلئے روانہ ہوگی جہاں قیام سمیت شرکاء کیلئے میوزیکل ایونٹ ہوگا ۔۔۔
دوسرے روز شرکاء یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائیٹ موہن جو دڑو کا دورہ کریں گے ۔۔۔ ٹرین
کے شرکاء کو لاڑکانہ کا دورہ بھی کرایا جائے گا ۔۔۔ دوسرے روز موہن جو دڑو ٹرین سفاری کراچی پہنچے
گی