زرعی ادویات کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ، کاشتکار شدید پریشان

سدرہ عارف سدرہ عارف

زرعی ادویات کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ، کاشتکار شدید پریشان

زرعی ادویات کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ، کاشتکار شدید پریشان

کوئٹہ: بلوچستان میں زرعی ادویات کی قیمتوں میں تین گنا تک اضافہ ہو گیا ہے جس سے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈیلرز کے مطابق زرعی ادویات کا بیشتر حصہ بیرونِ ملک سے درآمد کیا جاتا ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث یہ ادویات مہنگی ہو گئی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جس سے زرعی شعبے پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔