عائزہ خان نے عاشقوں کا لباس زیب تن کرلیا


 عائزہ خان نے عاشقوں کا لباس زیب تن کرلیا

کراچی، عمران

کالے لباس کو عاشقوں کا لباس تصور کیا جاتارہاہے یہی وجہ ہے کہ شاید محبوب سے دور رہنے پر کالے رنگ کو لباس کی صورت میں  زیب تن کرنا کسی احتجاج یا اکیلے پن کی عکاسی کرتا دیکھائی دیتاہے۔


پاکستان کی خوبصورت منفرد انداز میں اداکاری کرنے والی فنکارہ عائزہ خان کی کالے جوڑےمیں لی گئی تصاویر نے مداحوں کےدل موہ لیے


 

کالے لباس کو عاشقوں کا لباس بھی کہا جاتاہے جو کسی کےہجر وفراق میںزیب تن کیا جاتاہے

یا کسی سے دور رہنے کے صدمے کی عکاسی کرتا ہے۔رنگ ہمارے جذبات کے ترجمان ہوتے ہیں،کسی سے محبت  کے جذبے کو مزید بڑھانا ہوتو لال رنگ زیب تن کیا جاتارہاہے لیکن دور ہونے  پر کالےرنگ کو ہی جدائی کا رنگ قرار دیا جاتارہاہے۔

 

عائزہ خان ان دنوں مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھارہی ہیں لیکن سیاہ رنگ ان کو بھا گیا  اور انکی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔


عائزہ خان کا اسٹائل ہی انکی پہچان رہاہے ساتھ میں گہری آنکھیں اپنے اندر کیا راز چھپائی بیٹھی ہے دیکھنے والا دیکھتے ہی رہ جاتاہے۔

انکی آنکھوں میں سمندر کی گہرائی ہے جو مداحوں کو اپنی جانب کھینچے چلے آتی ہے۔اور وہ دیوانہ وار کھینچے چلے آتے ہیں۔