کراچی،عرفان علی
کراچی میں سی ویو پرپھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیےایک ماہ
3 دن بعد کیاجانیوالا آپریشن کامیاب ہوگیا۔۔ جہازکوساحل سےسمندرتک 150 میٹرتک گھسیٹ
لیا گیا۔۔ مشیروزیراعظم محمود مولوی کا کہنا ہےکہ جہاز کا عملہ اورجہازاس وقت تک پاکستان
کی تحویل میں رہےگا جب تک تمام دستاویزات مکمل نہ کی جائیں،،
انیس اور بیس جولائی کی درمیانی شب کراچی کے ساحل سی ویو پر
انجن فیل ہونے کی وجہ سے بحری جہاز ہینگ ٹینگ 77 تیز ہوا کے دبائو سے دھکے کھاتا سی
ویو پرپہنچ گیا تھا،ایک ماہ تین دن کے دوران جہاز کو گھسیٹنے کے لیے متعدد بار آپریشن
کئےگئے لیکن جہاز نہ نکل سکا ۔ مگرپیرکی صبح ہونیوالاآپریشن کامیابی سےمکمل ہوا اورجہازکو150
میٹرتک ساحل سےگھسیٹ لیا گیا۔۔
مشیروزیراعظم محمود مولوی کا کہنا تھا کہ جہازکوسی وردی قراردینےکیلئےدستاویزات
سمیت جہازکا معائنہ کیا جائیگا۔۔ جوبھی تکنیکی خرابی ہوگی اسےدورکرنا ضروری ہے،، جہازاوراسکا
عملہ فی الحال پاکستانی حکومت کی تحویل میں رہےگا۔۔
(بغیر ڈسکیونسپری کو ختم کیے جہاز یہاں سے نکل نہیں سکے
گا اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ انٹرنیشنل ریکوارمنٹ ہے جہاز کو روکنا پڑتا ہے کیونکہ سی ورتھی
نہیں ہوتا ہے ہم کیسے لوگوں کی جانیں خطرے
میں ڈال دیں
دوسری جانب شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم کا کہنا ہےکہ آپریشن کےدوران
جہازکاانجن اسٹارٹ کیا گیا تاکہ جہازکوگھسیٹنےمیں طاقت کا استعمال کم ہوسکے،، ٹگ بوٹ
کےساتھ کرین شپ بھی استعمال کی گئی۔۔
ابھی ہم تقریبا ڈیڑھ سو میٹر اندر ڈیپر واٹر میں لے کر گئے ہیں مشینری ہمارے پاس انڈیور اورٹگ بورٹ ہیں اورہارمنی ہیں
گیارہ اگست کو جہاز کی مدد کےلیے بلوائی گئی کرین شپ بھی سمندر
کی سطح کم ہونے سے ریت میں دھنس کر پھنس گئی تھی۔ بائیس اگست کو انتظامیہ کی جانب سےکوششوں
کے بعد کرین شپ کو نکال لیا گیاتیرہ اگست کو جہازکےلیے بلوایا گیا ٹک بھی سطح سمندر
کم ہونے کی وجہ سے نچلے حصے سے متاثر ہوا لیکن اس کی مرمت بھی مکمل کرلی گئی ۔
انتظامیہ کا کہناہےکہ کوشش کی جائے گی کہ جہاز منگل کےروزگھسیٹ
کر چینل تک منتقل کیا جائے ۔