کراچی،عدنان اطہر
لاک ڈاون کے دوران گھر بیٹھے
بچوں نے صرف کھیل کود میں ہی وقت نہیں گزرا۔ کراچی کے بارہ سالہ سفیان نے
علامہ اقبال سمیت معروف شعرا کے
درجنوں اشعار یاد کرلئے۔ شکوہ،۔۔جواب شکوہ
ہو۔۔ یا محسن نقوی کے اشعار۔۔ سفیان روانی
کے ساتھ اتنی خوبصورتی سے پڑھتا ہے کہ سننے والے
محو ہوجاتے ہیں۔
لاک ڈاون کی طویل چھٹیوں میں
والدین کو فکر لاحق رہی کہ بچے تعلیم سے
دور ہوگئے ہیں۔ لیکن کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون کے رہائشی سفیان شمس نے چھٹیوں کو غنیمت جان کر
اپنے علم میں اضافے کی ٹھان لی۔چھٹی جماعت کے طالب علم نے کچھ
ہی عرصے میں معروف شعرا کی درجنوں نظمیں
اور اشعار یار کرلئے۔ خوش شکل اور خوبصورت
آواز کے مالک سفیان کا انداز بیان بھی خوب ہے۔
سفیان خود ہی ان کتابوں میں
نہیں کھویا ،،،،بلکہ اپنے چھوٹے بھائی کو بھی اپنے ساتھ ادب کی راہ گزر کا مسافر بنالیا ہے۔
کم عمری میں ہی ادب سے
لگاو رکھنے والے سفیان کا کہنا ہے کہ والدین کو کتابیں پڑھتے دیکھ کر شوق پیدا
ہوا۔ اور اب بڑا ہوکر علم و ادب کی دنیاء میں نام بناوں گا۔