وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط

عرفان علی عرفان علی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا وزیراعظم  کو خط

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  کا وزیراعظم  کو خط۔گیارہ افسران کے تبادلے پر عدم اتفاق  کا اظہار۔ وزیراعظم سے  تبادلے رکوانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو  حکم دینے کی درخواست کردی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے  سندھ سے افسران کے تبادلے  پر وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل خط میں افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حوالے سے آئینی حوالے دیئے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  سندھ حکومت پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس  کے چار  افسران کے تبادلے سے اتفاق نہیں کرتی۔ ان افسران میں حسن نقوی،زاہد علی عباسی،ڈاکٹرکاظم حسین جتوئی اورخالد حیدرشاہ شامل ہیں۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت  پولیس سروس آف پاکستان کےسات  افسران کے تبادلوں سے بھی  متفق نہیں۔ ان افسران میں عبداللہ شیخ،محمدنعمان صدیقی،ثاقب اسماعیل،جاوید اکبرریاض،نعیم احمد شیخ، مقصود احمدعمر شاہد حامد شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کو پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس  کے چار افسران کی سندھ میں تعیناتی پر اتفاق ہے۔ ان میں  خالد سلیم،عاطف رحمان،نورین بشیر اور علی حسین ملک شامل ہیں۔صوبائی حکومت   پاکستان پولیس سروس کے گریڈ بیس کے چار افسروں  کی تعیناتی پربھی متفق  ہے۔ان  افسران میں محمد کریم خان،شہزاد اکبر،محمد زبیر درشک اورسیدخرم علی شامل ہیں۔وزیراعلی  نے وزیراعظم سے گزارش کی  ہے کہ سندھ حکومت کی ان تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوفوری نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔گریڈ سترہ سے گریڈ اکیس کی خالی آسامیوں کو پُر کرنےکےلیے بھی افسران تعینات کئے جائیں ۔