کراچی کے تاریخی مقام فرئیر ہال سے ملحقہ فیملی پارک انتظامیہ کی عدم توجہ کے
باعث اجڑنے لگا ہے۔تفریح کی غرض سے آئے
شہری نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سےپارک کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
چراغ تلے اندھیرا۔یہ محاورہ صادق آتا ہے کراچی کے فرئیر ہال سے ملحقہ پارک پر۔جہاں
ڈی جی پارکس کا دفتر ہونے کے باوجود پارک کی حالت روز بہ روز ابتر ہوتی جارہی ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد شام میں اس تاریخی مقام کا رخ کرتی ہے۔پارک میں شہریوں کے
بیٹھنے کے لئے مختص بنچز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔۔۔پیڑ پودےبھی سوکھتے جارہے ہیں
اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے بینچ بھی ٹوٹی ہوئی ہےکچرا بھی سارا یہاں پھیلا
ہواہے
پارک میں جابجا آوارہ کتے گشت کرتے نظر آتے ہیں جن سے فیملیز خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔پارک
کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نصب فوارے بھی عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں
اکثر رات کو آتے ہیں تو اندھیراہوتا ہے،کراچی کے حالات آپ کو پتا ہیں۔گھاس
بھی خراب ہورہی ہےپارک گندا ہے
سیر وتفریح اور چہل قدمی کی غرض سے آئے شہری نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ
کرتے ہیں کہ وہ دیگر مقامات کی طرح اس تاریخی مقام کی حالت زار بہتر بنانے میں
کردار ادا کریں۔