کراچی میں طویل انتظارکےبعد گرین لائن منصوبےکیلئے40 بسیں وفاقی
حکومت نےخرید تولی۔۔ لیکن شہریوں کو اسکےمسلسل روٹ پرچلنےکی کچھ زیادہ امید نہیں۔۔
اکثرتویہ کہتےہیں کہ ماضی میں بھی بسیں آئیں لیکن وہ چل نہ سکیں ۔
گرین لائن منصوبہ ابھی تکمیل کےمراحل میں ہے۔27 ارب سےزائد خرچ ہوگئے۔۔ روٹ
پردوڑنےوالی بسیں بھی خرید لی گئی۔۔ لیکن شہریوں کوان بسوں کےچلنےکی کچھ زیادہ امید
نہیں۔۔ کہتےہیں ماضی میں بھی ایسی بسیں
آئی لیکن وہ زیادہ عرصہ قابل استعمال نہ رہ سکیں۔
ٹوٹی پھوٹی اورخستہ حال ٹرانسپورٹ میں مشکل سفرکرنےوالےعوام کہتےہیں
کہ یہ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔۔ کراچی کےشہریوں کی پریشانی کا کوئی پرسان حال نہیں۔
وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسدعمرنےرواں سال اکتوبرمیں ان بسوں
کوروٹ پرچلانےکا اعلان توکردیا ہے۔ لیکن شہری اسےصرف اعلان ہی تصورکررہےہیں۔