فائیو جی ٹیکنالوجی اور کورونا ویکسین کے خلاف دائر درخواست مسترد

عرفان علی عرفان علی

 فائیو جی ٹیکنالوجی اور  کورونا  ویکسین کے خلاف دائر درخواست مسترد

 

فائیو جی ٹیکنالوجی اور  کورونا  ویکسین کے خلاف دائر درخواست مسترد ۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر پچیس ہزار روپے جرمانہ   بھی کردیا۔

سندھ  ہائی کورٹ نے فیصلہ میں  درخواست گزار کو پچیس  ہزار روپے ہائی کورٹ کلینک فنڈ میں جمع کرانے کا حکم  دیا۔ عدالت نے  قرار دیا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا فوائد حاصل کررہی۔ درخواست گزار نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے نقصان سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بتایا۔جس ٹیکنالوجی سے دنیا فائدہ اٹھا رہی ،،کیا وہ ہمارے لئے نقصان دے ہوسکتی ہے۔  کورونا ویکسین سے متعلق قرار دیا کہ ویکسین بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  ہے۔ ویکسین  سے وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان اقدامات کے سامنے کسی ایک کی خواہش کو رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔