ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہےاندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر لازمی درج کرنا

صبانور صبانور

ٹریول ایجنٹس کا  کہنا ہےاندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر لازمی  درج  کرنا

ٹریول ایجنٹس کا  کہنا ہےاندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر لازمی  درج  کرنا،،  کوئی  نئی پابندی نہیں۔ ٹریول ایجنٹ،ائرلائنز اور سول ایوی ایشن مل کر ہی اس کا نفاذ کرسکتے ہیں۔ شہری  بھی اسے مثبت قدم قرار دیتے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام  ائیر لائنز کو اندرون ملک سفر کے لئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ  نمبر لازمی درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریول ایجنٹس کا  کہنا ہےیہ نئی پابندی نہیں۔ پہلےہی  ایسے قواعد موجود ہیں۔ٹریول ایجنٹ،ائرلائنز اور سول ایوی ایشن مل کر ہی اس کا نفاذ کرسکتے ہیں۔

یہ مسافر وں کے لئے بھی بہتر ہے کہ   فلائٹ میں تاخیر  یا کوئی حادثہ ہوجائے،، تو  ائرلائنزیا سو ل ایوی ایشن  اتھارٹی کے لئے رابطہ کرنا آسان ہوجاتا ہے ۔

شہری بھی اسے مثبت قدم قرا ر دیتے ہیں۔ کہتےہیں    کوئی کارروائی   ہوجائے  ،، تو ذمہ دار  کی نشاندہی میں آسانی رہتی ہے ۔

اب  تمام ائیر لائنز اور ٹریول ایجنسیاں    براہ راست یا آن لائن   بکنگ  و فروخت کے وقت   ٹکٹ پر مسافروں کا     شناختی کارڈ نمبر   درج کرنے کی پابند ہوں گی