کراچی لانڈھی جیل میں چار سال قید بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔

عمران عمران

کراچی لانڈھی جیل میں چار سال قید بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔

کراچی لانڈھی جیل میں چار سال قید بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔


ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے خرچے پر بذریعہ بس واہگہ بارڈر کے لیے روانہ ہوگئے۔ ماہی گیروں نے رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔



کراچی لانڈھی جیل میں اپنی سزا مکمل کرلینے والے بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی۔ بھارتی ماہی گیر چار سال قبل شکار کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوگئی تھے۔ رہائی ملنے پر ماہی گیروں نے سکھ کا سانس لیا۔ جیل میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


جیل حکام کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھارتی ہائی کمشنر کی تصدیق کے بعد رہائی دی گئی۔ جو لاہور واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہونگے۔ اب بھی 588 مزید قیدی جیلوں میں موجود ہیں۔ ان کو بھی تصدیق کے بعد رہائی مل سکے گی۔


رہائی پانے والے بیس ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے اٹھائے ہیں۔