بھنبھور کی تاریخ پر مشترکہ تعاون سے تحقیق کے نئے دروازے کھلیں گے

عرفان علی عرفان علی

بھنبھور کی تاریخ پر مشترکہ تعاون سے تحقیق کے نئے دروازے کھلیں گے


بھنبھور کی تاریخ پر مشترکہ تعاون سے تحقیق کے نئے دروازے کھلیں گے، ہسپانوی سفیر جوز اینٹونیو ڈی اورے
سندھ کی سیاحت کے فروغ کیلئے ہسپانوی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ


ہسپانوی سفیر کی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ تاریخی ورثہ بھنبھور کے دورے کے دوران گفتگو


کراچی ۔ہسپانوی سفیر جوز اینٹونیو ڈی اورے نے سندھ کے تاریخی ورثہ بھنبھور کا دورہ کیا جہاں صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ہسپانوی سفیر کا استقبال اور خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈی جی نوادرات عبدالفتاح شیخ،  ایم ڈی سیاحت فیاض شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔


ہسپانوی سفیر نے بھنبھور میوزیم، تاریخی مسجد اور آثار قدیمہ کا دورہ کیا، قیمتی نوادرات کا معائنہ کیا اور بھنبھور کی تاریخ، تہذیب و آثار قدیمہ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ہسپانوی سفیر کو بھنبھور کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ سپانوی سفیر نے آثار قدیمہ پر مشترکہ تحقیق کے سلسلے میں باہمی تعاون کا اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ بھنبھور کی تاریخ اور آثار اس خطے کی خوشحالی کا مظہر ہیں، بھنبھور کی تاریخ پر مشترکہ تعاون سے تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے تحقیق کے نئے دروازے کھلیں گے۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں،

دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہم سندھ کی سیاحت کے فروغ کیلئے ہسپانوی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام غیر ملکی سیاحوں کو سیاحت کیلئے محفوظ و پُرامن ماحول فراہم کررہی ہے۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ہسپانوی سفیر کو سندھی ٹوپی اجرک اور کنگ پریسٹ یادگار بطور تحفہ پیش کیں۔