تیسرا چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ

دانش دانش

تیسرا چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ

تیسرا چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ اکیس سے اٹھائیس ستمبرتک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔  آٹھ ٹیموں کے درمیا ن ٹکراو  ہوگا۔نیشنل بینک کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔گورنر سندھ   افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے

تیسرا چیف آف نیول اسٹاف، آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ منگل سے  شروع ہورہا ہے۔  پیٹرن ہاکی ، پاکستان نیوی ، کموڈور کاشف منیرنے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی میں  کھویا ہوا مقام  حاصل کرنے  کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد ضروری ہے۔۔

ہمارے ملک میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے کھیلوں کے لیے جو کردار ادا کرسکتے ہیں وہ کریں ہماری کو خدمات ہیں وہ  ہر ایک کے لیے حاضر ہیں

اولمپئین حنیف خان نے کہا کہ ایونٹ قومی کھیل کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔۔

 پہلے بھی دو ٹورنامنٹ کرائے ہیں فورس والے بڑے ڈسپلن ہوتے ہیں اور ٹورنامنٹ آرگنائز کرنا جانتے ہیں  میں سمجھتا ہوں یہ ٹورنامنٹ بھی کامیاب ہوگا

اولمپیئن سمیع اللہ کا کہنا تھا  کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ قومی کھیل کو اہمیت دی ہے۔۔

ہاکی یا دیگر اسپورٹس  میں  سے اسطرح کے ایونٹ سے سالیڈ پلیئرز نکلیں گے، اسکولوں کے بچوں کو بھی بلایا جائے گا میں شکریہ ادا کروں گا پاکستان نیوی کا جنھوں نے اس پرائز منی کے ساتھ اتنے زورشور سے یہ ٹورنامنٹ کرایا

28 ستمبر تک جاری رہنے والے  ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 17 لاکھ ، رنرزاپ کو 13 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم  کو 10 لاکھ روپے انعام میں دیے جائینگے، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔