نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیز کی نظر
ثانی درخواست مسترد۔ سپریم کورٹ نے کمشنر
کراچی کو حکم پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے
مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی
درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔
عدالت عظمی نے کمشنر کراچی کو سولہ جون کے
حکم پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر دو نجی اسپتالوں کی
تعمیر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے شہر
بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ڈی جی کے ڈی اے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور
تمام کنٹونمنٹس کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔رفاعی پلاٹوں کی فہرست، مقاصد اور ، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔