پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کے لئے بندش

عرفان علی عرفان علی

پورٹ قاسم پر  ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کے لئے بندش

پورٹ قاسم پر  ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کے لئے بندش۔  جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک  سی این جی اسٹیشز کو سپلائی بند رہے گی۔ کے الیکٹرک کو  چوبیس گھنٹے  بیس ایم ایم سی ایف ڈی  کم گیس کی فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر واقع گیس پورٹ کا ایل این جی ٹرمینل ہفتہ  کی دوپہر بارہ بجے سے مرمت کے لئےبند کیا جارہا ہے۔بندش کے دوران ٹرمینل سے گیس سپلائی صفر ہوجائے گی۔ سوئی  سدرن کوملنے والی آر ایل این جی سپلائی ڈیڑھ سو سے کم ہوکر پچھتر  ایم ایم سی ایف ڈی رہ جائے گی۔ سوئی سدرن کے مطابق گھریلو اور تجارتی صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی،، لیکن سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی جمعہ  کی رات گیارہ  بجے سے پیر کی صبح آٹھ  بجے تک بند رہے گی۔اس عرصے میں کےالیکٹرک کو گیس کی ترسیل جمعہ کی رات گیارہ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے  ایک سو ستر سے کم کر کے  ڈیڑھ سو  ایم ایم سی ایف ڈی کر دی جائے گی۔