قومی ادارہ برائے امراض قلب سےادویات کی چوری اورمارکیٹ میں فروخت کاانکشاف ہواہے۔۔۔ترجمان این آئی سی وی ڈی کےمطابق انتظامیہ نےمعاملےکی تحقیقات کےلیےتین رکنی ٹیم تشکیل دےدی۔۔۔ٹیم تفصیلی جانچ پڑتال کےبعدایک ہفتےمیں رپورٹ پیش کرےگی۔۔۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے این آئی سی وی ڈی کی دوائیں بازاروں میں فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے گزشتہ روز کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر این آئی سی وی ڈی کی دوائیں تحویل میں لی تھیں ۔۔۔این آئی سی وی ڈی کی مہر شدہ دوائیں پیر کی شام کراچی میں میڈیسن مارکیٹ میں پکڑی گئیں تھیں۔۔۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کچھی گلی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دوائیں تحویل میں لی تھیں۔۔۔ اور کئی دکانوں کو سیل بھی کیا تھا ترجمان این آئی سی وی ڈی عبدالناصر کا کہنا ہے کہ یہ دوائیں مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے بازار میں بیچیں ۔۔۔دوائیوں کی چوری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے ۔۔۔این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں سامنے لائی جائے گی۔۔۔