کراچی میں 38 ارب کے ترقیاتی منصوبے، مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں 38 ارب کے ترقیاتی منصوبے، مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ

کراچی میں 38 ارب کے ترقیاتی منصوبے، مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رواں سال بلدیہ عظمیٰ کراچی 28 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی، جبکہ ٹاؤنز کے ماتحت علاقوں میں بھی 10  ارب روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی توسط سے شہر میں کئی اہم کام کیے جا رہے ہیں۔


مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور بارشوں کے بعد نکاسیٔ آب کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا گیا ہے۔


میئر کراچی نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگوں کو جیسے تیسے مینڈیٹ مل گیا ہے، مگر اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے گلی محلوں کو ٹھیک کرنا ممکن نہیں۔"


انہوں نے کہا کہ کراچی پر کم از کم 20 ارب روپے شفافیت سے خرچ ہونے چاہئیں، جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے 20 ارب روپے کو انہوں نے "لولی پاپ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کم از کم 200 ارب روپے ملنے چاہئیں۔


مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر تمام ادارے یکسوئی سے کام کریں تو شہر میں واضح بہتری آ سکتی ہے۔