کراچی میں ایف آئی اے نے غیر ملکی شہری کوقومی شناختی کارڈجاری
کرنےپرڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادراکو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادراغلام
علی کو غیر ملکی شہری محمد معین کی شناختی کارڈ بنانے میں معاونت پر گرفتار کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور غیرملکی شہری کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے
جارہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی
شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک انیس ملزم گرفتار اور سات مقدمات درج کئے
جاچکے ہیں۔