وزیر اطلاعات
سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے ملک سے لاڈلے ازم کا خاتمہ اور سب کے لئے یکساں قانون ہونا چاہیے۔
شرجیل میمن
نےبیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش
کی ہے۔
صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ پچھلے پانچ
سال سے عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے لیتے رہے ہیں۔ افسوس کہ انہیں صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ بھی ملا ہوا ہے ۔
انہیں بنی گالا میں
غیر قانونی تعمیرات کی اجازت مل گئی
۔
خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی پر بھی اسٹے آرڈر ملا ہوا ہے۔
شرجیل میمن
کا کہنا ہے انصاف کے تقاضے سب کے لیے یکساں ہونے چاہیے۔
کسی کے لئے الگ اور دوسروں کے لئے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔ عمران خان خود کو
قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی ملک سے لاڈلہ ازم
کے خاتمہ اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔