سمندر میں بارش برسانے والا نیا سسٹم بننے لگا

عمران عمران

سمندر میں بارش برسانے والا نیا سسٹم  بننے لگا

سمندر میں بارش برسانے والا نیا سسٹم  بننے لگا ۔ کراچی  سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو موسلادھار بارش  کا امکان۔ طوفانی ہواوں کے ساتھ  تیز بارش ہوسکتی۔ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

کراچی میں بارشوں کے  نئے سلسلے کی  نوید۔ بادلوں کے کھل کر برسنے اور اربن فلڈنگ کا   بھی امکان ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بھارتی گجرات میں موجود   لو پریشر ایریا کے زیر اثر۔۔ پاکستانی سمندری حدود میں بھی  لوپریشرایریابننےجارہاہے۔

لو پریشرایریا جو کراچی جو باقی سندھ اور بلوچستان کے ساحلی ایریا میں بننے جارہا ہے جس کے باعث کل سے تیز بارش کا  امکان ہے وہ اس وقت بھارتی گجرات میں موجود ہے

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ   لو پریشر میں شدت کے بعد ۔۔۔کراچی سمیت  زیریں سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہو  جائیں گی۔

طاقت ور اسپیل  کے نتیجے میں جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں موسلادھاربارش    کا امکان ہے۔ آندھی چلنے   کے علاوہ  اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تیز بارش کا امکان ہے خاصہ امکان ہے کہ اربن فلڈنگ جیسی صورت ہو تیز ہوائیں چلیں گی جھکٹر چل سکتے ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ہوا کے کم دباو کے سبب  سمندری میں طغیانی ہوگی۔ اس دوران ماہی گیرسمندر میں جانے سے گریز کریں۔