الیکشن کمیشن نے کراچی میں کورنگی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے تین
وارڈز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
کورنگی وارڈ پانچ میں مسلم لیگ
ن کا امیدوار کامیاب ہوا تھا۔ یہاں پیپلز پارٹی نے دوبارہ گنتی کہ درخواست دی تھی۔
ملیر کنٹونمنٹ وارڈ چار میں تحریک انصاف کا امیدوار تین سو پینسٹھ
ووٹ لے کر جیتا ۔ یہاں
پیپلز پارٹی کے امیدوار کو انیس ووٹ سے شکست ہوئی تھی ۔ ملیر وارڈ سات میں
پی ٹی آئی کاامیدوار ایک ووٹ سے فتح یاب ہوا۔کورنگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ڈی
آر او سجاد خٹک اور ملیر میں ڈی آر او
نوید عزیز کی نگرانی میں ہوگی۔دوبارہ گنتی کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈکے آفس میں صبح گیارہ بجے ہوگی۔