پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے مابین مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی  اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے مابین مفاہمتی یاداشت کی دستخطی تقریب

کراچینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزز اور پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کے مابین تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ تقریب کا انعقاد پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی میں کیا گیا ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزکے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم (ھلالِ امتیازِ ملٹری) اور پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل شعیب خٹک (ھلالِ امتیازِ ملٹری) نے دستاویزات پراپنے دستخط ثبت کئے ۔

دونوں اداروں کے درمیان اس معاہدے سے نہ صرف دو طرفہ تعاون بڑھے گا بلکہ سمندری سرگرمیوں ، تحقیق، معلومات کے تبادلے اور سمندری دائرہ اختیار سے متعلق باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کے فروغ میں بھی یہ معاہدہ ایک اہم کردار ادا کرے گا ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزکے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ساحلی علاقوں اور سمندری تحفظ اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ضمن میں پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے اقدامات کو سراہا اور ان کی صلاحیتوں اور اقدامات کا کھلے دل سے اعتراف کیا ۔

مزید برآں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزکے ڈائریکٹر جنرل نے ریسرچرز کی ٹیم کے ساتھ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کا دورہ بھی کیا تاکہ میری ٹائم ڈومین اویرنیس Maritime Domain Awareness ( MDA) اور معلومات کے تبادلے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار سے متعلق واقفیت حاصل کرسکیں ۔

جے ایم آئی سی سی JMICC کے ڈائریکٹر کیپٹن علی قریشی نے وفد کو بتایا کہ یہ ادارہ خطے کے تمام متعلقہ قومی و علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے موثر اشتراک کے ذریعے ایک بہترین میری ٹائم ڈوومین کے حصو ل کے لئے قائم کیا گیاتھا ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جے ایم آئی سی سی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ اور انفارمیشن فیوژن سروسز کے ذریعے علاقائی میری ٹائم سیکیوریٹی میں موثر اور فعال کردار ادا کررہی ہے ۔

اس موقع پرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزکے ڈائریکٹر جنرل نے سمندری مضامین کی تحقیق، پالیسی سازی اور تجزیہ سے منسلک تمام سمندری اداروں کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔