کراچی میں سانحہ بارہ مئی کے پینسٹھ کیسز کھولنے کی درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں سانحہ بارہ مئی کے پینسٹھ کیسز کھولنے کی درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

کراچی میں سانحہ بارہ مئی کے پینسٹھ کیسز کھولنے کی درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں  دوران سماعت  پولیس حکام  نے  درخواست گزار اقبال کاظمی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ  پیش  کردیا۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کی اہلیہ سے رابط کیا گیا تھا۔ انہوں نے  اپنے شوہر کی موت تصدیق کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ  واٹس اپ کے ذریعے  ارسال کردیا ہے۔  سرٹیفکیٹ کی متعلقہ اسپتال سے تصدیق  کرائی گئی ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔عدالت نے محکمہ داخلہ کو تمام مقدمات دوبارہ کھولنے کا حکم  اور  اے کلاس قرار دیے گیے کیسز کی پیش رفت رپورٹس بھی طلب کر رکھی ہیں ۔عدالت نے سانحہ میں مارے گئے افراد کی لواحقین کو معاوضے کی بھی ادائیگی کا حکم دے رکھا ہے۔