کراچی سی ویو پر شہریوں کو روکنے کے باوجود جیپ پانی میں اتارنا مہنگا پڑگیا۔
جیپ مٹی اور پانی کی تیزلہروں میں پھنس گئی جبکہ سواروں کو اتار لیا گیا۔
تین گھنٹے بعد ٹریکٹر کی مدد سے جیپ کو نکالنے میں کامیابی ملی۔
کراچی میں ناظم آباد کی رہائشی فیملی پکنک کے لئے سی ویو پر پہنچی۔
ایس ایس پی جنوبی کے مطابق شہریوں نے جیپ کو پانی میں اتارنا چاہا،، جس پر گارڈز نے انہیں روکنے کی کوشش کی ۔
لیکن فیملی نے بات نہ مانی اور پانی میں اترنے پر گاڑی مٹی میں دھنسنے کے ساتھ تیز پانی کی لہروں میں پھنس گئی۔ ڈی ایچ اے، سی بی سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا شہری زبردستی پانی تک جیپ لے کر گیا۔
جیپ نکالنا ہمارا کام نہیں ۔پولیس کے پاس سمندر میں پھنسی چیز نکالنے کے آلات موجود نہیں ہوتے۔ متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دے دی۔
سی ویو پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
جیپ تین گھنٹے سے زائد سمندر کی ریت میں پھنسی رہی،،
جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ٹریکٹر کی مدد سے سمندر میں پھنسی جیپ کو نکالیا گیا