متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسوبیالیس سے شہباز شریف کے حق میں مصطفیٰ کمال کو دستبردار کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔۔۔ ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کو ضلع ملیر حلقہ این اے دو سوانتیس اور دو سو تیس جبکہ ضلع جنوبی کی نشت این اے دوسو انتالیس لیاری سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی ہے ۔۔
ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی مزاکراتی کمیٹیوں نے گزشتہ روز کراچی میں ملاقات کی تھی ۔۔ سندھ میں سیٹ ایجسٹمنٹ کے لئے ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم نے این اے 242 بلدیہ ٹاؤن سے مصطفی کمال کو دستبردار کرنے سے انکار کردیا ۔۔ مسلم لیگ ن کو بتا دیا گیا ہے ایم کیو ایم نے ضلع شرقی ، ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کی تمام نشتوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کو پیشکش کی ہے کہ وہ ضلع ملیر کے کی دونشتوں این اے 229 اور 230 سے دستبردار ہونے کے لئے تیار ہے جبکہ ضلع غربی کی کی نشت این اے 239 لیاری پر بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی ۔۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر مسلم لیگ ن جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حصہ لیں گے ۔۔ جبکہ این اے 242 کی نشت پر مشترکہ امیدوار کا فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول صدیقی اگلے دو دن میں کریں گے