بارش گزر گئی لیکن تاحال اس کے اثرات موجود
ہے۔گلشن اقبال میں قائم عزیز بھٹی پارک سے تاحال بارش کا پانی نہیں نکالا
جاسکا۔انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پارک میں موجود جھیل کی حفاظتی دیوار ٹوٹ پھوٹ
کا شکار ہے جبکہ بچعں کے لئے لگائے گئے جھولے بھی خطرناک صورتحال اختیار کر گئے ہیں۔
عزیز بھٹی پارک بھی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی
کی داستان سنا رہاہے، جگہ جگہ بارش کا پانی تاحال انتظامیہ نکالنے میں ناکام رہی
ہے، پارک میں آنے والے افراد صفائی کے لحاظ سے بھی مطمین نظر نہیں آتے ہیں
سات پارک کی خوبصورت قدرتی جھیل کا پانی بھی گندگی کی نظر ہوچکاہےجبکہ جھیل کی
حفاظتی دیوار بھی جگہ جگہ سے غائب ہے۔ پارک کے گرد لگائی گئی گرل گر چکی ہے ۔۔
پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر ملبے کا ڈھیر لگا ہوا ہے
عزیز بھٹی پارک ہی نہیں شہر کے دیگر باغات
صورتحال بھی تسلی بخش نہیں جس کی وجہ سے شہری
اچھی تفریح کے ساتھ اچھی آب و ہوا سے
بھی محروم رہنے پر مجبور ہوگئ ہیں