سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بند سیکٹرزکوگیس کی سپلائی باہترگھنٹوں
بعدبحال کردی گئی۔۔۔ سی این جی آرایل این جی اسٹیشنزکوسپلائی باہترگھنٹے معطل رہی۔۔۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نےآر ایل این جی
سپلائی میں اچانک کمی کوجوازبناکرجمعہ کی صبح آٹھ بجےسےبندہونےوالےسی این جی اسٹیشنز،آر
ایل این جی اسٹیشنز،کیپٹیو پاور کوسپلائی
باہترگھنٹے بعد آج صبح آٹھ بجےبحال کردی۔۔۔اس دوران گھریلو اور تجارتی صارفین کو
بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہی ۔۔۔سی این جی ایسوسی ایشن کےمطابق گیس فراہمی کے
باوجود اسٹیشن پر پریشر انتہائی کم ہے۔۔۔سوئی گیس حکام کادعویٰ ہےکہ آر ایل این جی
شپ جلد پورٹ پر لنگر اندازہوگا۔۔۔