گرین لائن بس سروس کے لیے مزید چالیس بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی

نزاہت خان نزاہت خان

گرین لائن بس سروس کے لیے  مزید چالیس  بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی

گرین لائن بس سروس کے لیے  مزید چالیس  بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی۔جہاز برتھ ملنے پر رات تک بندرگاہ پر لنگر انداز ہوجائے گا۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق چین سے بحری جہاز آج صبح کراچی  پورٹ کی حدود میں داخل ہو گیا۔ انیس ستمبر کو گرین لائن بس سروس کے  لئے چالیس  بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچی تھی۔ ان بسوں کا ٹیسٹ رن کا مرحلہ جاری ہے ۔ گورنر سندھ  کے مطابق ڈرائیورز کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے ۔امید ہے گرین لائن بس سروس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو جائے گا۔پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔یہ تمام بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہیں،، جن میں بیک وقت پینتالیس  افراد کے سفر کرنے کے لئے گنجائش ہے ۔ رش کے اوقات  میں ایک سو اسی  مسافر سفر کر سکتے ہیں ۔ بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہیں جبکہ مسافروں کے لئے موبائل فون چارجر پورٹ بھی موجود ہیں ۔ ہر بس میں مسافروں کی سیکورٹی کے  لئے پانچ  کیمرے نصب ہیں۔ بس منصوبے کےبائیس اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔