چیئرمین پیپلز
پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
پہنچاکر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے۔
بلاول بھٹو کا بیان میں کہنا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد کا اضافہ کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ عوام دشمن حکومت ہے۔ بلاول بھٹونے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا،،، تو ہم نے عوام کی برداشت کےمطابق بوجھ ڈالا تھا۔ پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے۔پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں۔