ایف آئی اے
انکوائریز کی رپورٹ پیش اور چالان جمع
کرانے میں ناکام ۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو دوسرا شو کاز نوٹس جاری کر
دیا۔
کراچی میں
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سائبر کرائم کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل
مجسٹریٹ نے کہا کہ ایف آئی اے دس ماہ
گزرنے کے باوجود اہم کیسز کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہی ہے۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس
دیئے کہ ملک کی سرفہرست تفتیشی ایجنسی کے افسران کی کارکردگی قابل رحم ہے۔ ایف آئی اے کے پاس بارہ سو انکوئریز التواء کا شکار ہیں ۔ایف آئی اے
اپنی ہی کی جانے والی انکوائیرز کا جواب داخل نا کراسکی۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر
جنرل ایف آئی اے کو دوسرا شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کو پہلے بارہ دن
کا وقت دیا گیا تھا ۔ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ انکوائریز اور چالان کی
رپورٹس جلد جمع کرادی جائے گی ۔عدالت نے ایف
آئی اے کے مہلت طلب کرنے پر پچیس اکتوبر
تک ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کا حکم
دیا۔عدالت نے شوکاز کی نقول ڈی جی۔ ایف آئی اے اور ڈائریکٹر آپریشنز کو بھی ارسال کرنے کا حکم
دیا۔