فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے ایشیا پیسیفک کے چیمبرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نزاہت خان نزاہت خان

فیڈریشن چیمبر آف  کامرس نے ایشیا پیسیفک کے چیمبرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈریشن چیمبر آف  کامرس نے ایشیا پیسیفک کے چیمبرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے  مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس  میں ستائیس  ممالک کے اعلیٰ سطحی تجارتی و صنعتی نمائندوں شریک تھے۔ ناصر حیات مگوں   نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک کے ارکان  پر زور دیا  کہ وہ  تجارتی مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے ایشیا پیسفک اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان ایک مضبوط جیو اکنامک اتحاد قائم کریں۔کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز  کے  صدر سمیر مودی نے  آئندہ سال کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا اوررکن  ممالک سے اس کی منظوری لی۔ایف پی سی سی آئی انٹرنیشل فورمز کے کنوینر امجد رفیع  نے اجلاس میں  آئندہ سال کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ایک موثر کردار ادا کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔