کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کیماڑی میں پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات درج کر لیئے گئے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر  اور کیماڑی  میں پولیس اہلکار کے  قتل کے  مقدمات درج کر لیئے گئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر  اور کیماڑی  میں پولیس اہلکار کے  قتل کے  مقدمات درج کر لیئے گئے۔ دونوں قتل کسی ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

کراچی  ،اورنگی ٹاون یعقوب آباد میں فائرنگ سے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الاسلام  کے  قتل کا مقدمہ ان کے قریبی عزیز کی مدعیت میں  اقبال مارکیٹ پولیس نے  درج کرلیا۔ایف آئی آر کےمطابق مصباح الاسلام طبعیت خراب رہنے کے باعث کبھی کبھی سوک سینٹر میں اپنے دفتر جاتےتھے۔ گزشتہ روز بھی کسی نامعلوم دوست کے ساتھ گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تھے اور لوٹ کر نہیں آئے۔ بعد میں گولیاں لگی لاش ملی۔پولیس نے کے ایم سی   افسر  کے نامعلوم دوست  کی تلاش   شروع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر کیماڑی گلشن سکندر آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے جاں بحق  پولیس اہلکار سہیل کے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن پولیس نے مقتول  اہلکار کے بھائی   کی مدعیت میں  درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کسی شخص نے فون کر کے سہیل کو  سکندر آباد بلایا تھا۔ جیسے ہی سہیل وہاں پہنچا تو نامعلوم برقعہ پوش ملزم نے اس پر حملہ کردیا۔ حملے میں سہیل کا دوست شہباز زخمی بھی ہوا۔