عرشی مال میں لگنے والی آگ

صبانور صبانور

عرشی مال میں لگنے  والی  آگ

کراچی عائشہ منزل کے قریب  عرشی مال میں لگنے  والی  آگ  سے جھلس کرجاں بحق ہونےوالےپانچوے شخص کی لاش کو بھی شناخت کرلیا گیا۔

چار روز سے سرد خانہ میں رکھی لاش کو طارق کے نام سے  شناخت کیا گیا، متوفی کا تعلق لاہور سے تھا

عرشی مال میں لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو مارکیٹ یونین کے عہدیداروں کی جانب سے شناخت کیا گیا ،

فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق لاش کو شناخت کرنےوالوں  نے متوفی کا نام طارق بتایا  جو مارکیٹ  میں ٹیلر کا کام کرتا تھا اور اس نے دکان میں ہی رہائش اختیار کر رکھی تھی ،متوفی کا آبائی تعلق لاہور سے سے بتایا جاتا ہے،

عرشی شاپنگ مال کی یونین کے عہدیداروں کی جانب سے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد لاش سرد خانے سے وصول کرلی ۔