کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں رات بارہ بجےسےاب تک دو بچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوگئے ۔۔۔بلدیہ اتحادٹاون میں بارہ سالہ منصور کو کوچ نے کچل ڈالا۔۔۔بھینس کالونی میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچلادیا۔۔۔حادثے میں بائیک سوار کمسن بیٹا جاں بحق،ماں زخمی ہوئی۔۔۔دیگرحادثات نیشنل ہائی وے،گلستان جوہراورسائٹ ایریامیں پیش آئے۔۔۔
کراچی کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبرپانچ کےقریب ٹریلرنےماں بیٹے کوکچل دیا ۔۔۔ حادثے میں بچہ جاں بجق اورماں زخمی ہوگئی۔۔۔جاں بحق بچے کی شناخت سبحان علی کے نام سے ہوئی۔۔۔علاقہ پولیس کےمطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر تحویل میں لے لیا گیا ۔۔۔بلدیہ اتحادٹاون کےقریب ٹریفک حادثے میں بارہ سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا ۔۔متوفی مدرسے سے پڑھ کر جارہا تھاکہ تیز رفتار کوچ نے کچل دیا ۔۔۔سیون اسٹارکوچ کا ڈرائیورکوچ سمیت فرارہوگیا ۔۔۔ کراچی سائٹ ایریا کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوا۔۔۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ واٹر ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کےباعث پیش آیا۔۔۔ حادثے کے بعد ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔۔۔ جاں بحق شخص فیکٹری ورکر ہےجو ہوٹل سے ساتھیوں کےلیےچائے لے کر جارہا تھا۔۔۔دیگرحادثات نیشنل ہائی وےاورگلستان جوہرمیں پیش آئے۔۔۔گذشتہ شب بارہ بجے سے اب تک ٹریفک حادثات میں دوبچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوچکےہیں ۔۔۔