وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز پر اجلاس ہوا


وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز پر اجلاس ہوا


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 42 ویں مشترکہ مفادات کونسل میں فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے 4ہزار192 نان فارمل اسکولز کو ٹیک اوور کی منظوری دے دی ہے۔ اور اساتذہ کی  8000 سے 25000 روپے تک تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز پر اجلاس ہوا۔ ۔ جس میں وزیر تعلیم سعید غنی ، مشیر قانون مرتضی وہاب ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ ان اسکولز میں فرنیچر اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں۔ 


وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ کُل 4ہزار192 سینٹرزو اسکولز ہیں۔ جن میں4ہزار425 اساتذہ اور2لاکھ36ہزار755 طلباء کی انرولمنٹ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ اسکولز و سینٹرز نان فارمل ایجوکیشن سسٹم کے تحت چلائے جارہے ہیں 


مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کو فوری طور پر سنبھالیں اور  تدریسی عملے سے اسکولوں کو فعال بنائیں۔ انہوں نے کہا  کہ کچھ عرصے کے بعد اساتذہ کو ٹیسٹ دینے  کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے اور جو اہل ہونگے  ان کو ریگیولر کیا جائے گا۔