کراچی کی ایمپریس مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹوں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی غائب ہوگئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹوں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی  چینی غائب ہوگئی

کراچی میں چینی مہنگی ہونے کے ساتھ مارکیٹوں سےغائب ہوگئی  جبکہ   ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر  اس کی   قیمت 146  روپے تک کردی گئی ۔ ہول سیلرز نے  127 روپے میں دستیاب چینی 140 روپے تک ہونے کا عندیہ دے دیا۔کراچی کی ایمپریس مارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹوں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی  چینی غائب ہوگئی ۔

کراچی میں چینی کی قیمت ڈپارٹمنٹل اسٹور ز پر 146 روپے  کلو تک پہنچ گئی۔ شہرمیں ہول سیل سطح پرچینی کی قیمت 125 روپےسے 127 روپےکلوہوگئی۔ حیرت انگیزطورپرشہرمیں چینی مہنگی ہونےکےبعد بھی دستیاب نہیں۔ دکانوں اور  یوٹیلٹی اسٹور ز پر بھی  سبسڈ ی کےباوجود چینی  نہیں مل رہی۔

)ہمیں لگتا ہےچینی ہول سیل میں 140 روپےکلوتک ہوجائیگی،، غریب پس جائیگا،، گورنمنٹ کسی بھی معاملےمیں اپنی رٹ قائم کرتی ہےچیلنج کرتی ہے،،لیکن یہاں کیوں کچھ نہیں ہورہا،،، قیمت کوکیوں مقررنہیں کیا جارہا(

خریداربھی چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت سےپریشان ہیں کہتےہیں قیمتوں اورمہنگائی کوکنٹرول کرنےکیلئےکوئی تیارنہیں۔۔۔ من مانیاں جاری ہیں کوئی پوچھنےوالا نہیں۔۔

)غریبوں کا گزربسرمشکل ہوگیا ہےاب توسوچ سوچ کرکھاناپڑرہا ہےکیاخریدیں کیا کھائیں(

(130 روپےخریدی ہےچینی کوئی پوچھنےوالا نہیں اتنی مہنگائی ہوگئی ہے(

)سب چیزیں مہنگی ہیں چینی آٹا تیل گھی کونسی چیزخریدیں کونسی نہیں(

شہری کہتےہیں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہےاورقیمت میں مصنوعی اضافہ کیا جارہا ہے۔