کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار مزید تین ملزموں کو عدالت نے سولہ نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

ملیر کورٹ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے اور وڈیو بنانے پر ناظم جوکھیو کے قتل  کیس  کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار مزید تین ملزمان کو  پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے وڈیو وائرل ہونے کے بعد ناظم جوکھیو کو دھمکیاں دیں۔مقدمے میں اغوا کی دفعہ کا اضافہ کرکے مزید گیارہ  ملزموں کو نامزد کیا ہے۔عدالت نے تینوں ملزمان  کو سولہ  نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔مقدمے میں اب تک رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت چھ ملزم گرفتار ہیں۔ وکیل مدعی  نے موقف اختیار کیا کہ  پولیس نے تاحال مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور خون آلود کپڑے برآمد نہیں کئے ۔ تفتیشی افسر نے تاحال دفعہ  ایک سو نو اور شواہد چھپانے کی  دفعات شامل نہیں کیں۔مقدمے میں شکار کرنے والے دو غیر ملکیوں کے نام بھی شامل کئے جائیں۔ عدالت غیر ملکیوں کو بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دے۔