اومنی گروپ کے کاروباری حریف کے خلاف ایف آئی
آرز اور انکوائریوں کا معاملہ۔ سندھ ہائی کورٹ نے
وضاحت کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو
طلب کرلیا۔
عدالت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران نے
دستاویزات کے بجائے اپنے بیانات پیش کردیئے۔
جواب میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار شہزاد ریاض کے خلاف ٹریکٹروں کی سبسڈی کے
الزامات میں مقدمات ہیں۔ دو مقدمات مختلف سالوں میں درج جبکہ ایک انکوائری دو ہزار انیس میں شروع ہوئی۔عدالت
نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران کے روئیے پر اظہار عدم اطمینان کیا۔عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ بھی
آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہوں اور وضاحت کریں کہ انہوں نے انکوائری اور
مقدمات کی منظوری کس بنیاد پر دی۔یہ بھی
وضاحت کریں کہ یہ اقدامات بدنیتی پر مبنی نہیں ہیں۔ درخواست گزار کے خلاف
ملنے والا تمام مواد بھی ساتھ لائیں۔