ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، حکم کریں ہم ایکشن لیں گے, وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں جواب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، حکم کریں ہم ایکشن لیں گے, وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں جواب

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کہناتھاکہ  ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں لہٰذا سپریم کورٹ حکم دے ہم ایکشن لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سانحہ اے پی ایس کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے

سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان فواد چوہدری سے گفتگو کرتے رہے، جب سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ آئیں۔

جسٹس اعجاز نے کہا کہ والدین کو مطمئن کرنا ضروری ہے، والدین چاہتے ہیں اس وقت کے حکام کے خلاف کارروائی ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کیس کی سماعت کےدوران روسٹرم پر آکر کہا کہ میں قانون کیحکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ 

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئےکہاکہ سات سال سے اس معاملے میں کسی بڑے کیخلاف کاروائی نہیں ہوئی، اب آپ بااختیار وزیر اعظم ہیں، مظلوم کا ساتھ تو یہی ہے کہ ظالم کے خلاف کارروائی ہو، چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان چھوٹا ملک نہیں ہے، پاکستان کی آرمی دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا ہم انہیں سزا دینے کے بجائے مذاکرات کی طرف جارہے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پھر سے مذاکرات ہورہے ہیں شہداء کے والدین کو سننے والا کوئی نہیں ہے، آرمی کے اس وقت کے جو کرتا دھرتے تھے مراعات کے ساتھ ریٹائرہوگئے، سپاہی سے پہلے ذمہ دارن ٹاپ افسران تھے