روٹیشن پالیسی کے تحت سربراہ کے تبادلہ نے کراچی ٹریفک پولیس کو امتحان میں ڈال دیا۔ڈی آئی جی ٹریفک کا عہدہ خالی ہوا تو فیلڈ افسران کو پیٹرول اور ڈیزل کا حصول مشکل ہوگیا۔
کراچی میں ٹریفک پولیس
کو تین نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی
بند ہے۔ ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ افسران یومیہ بائیک کے لئے
پانچ لیٹر،لفٹر کے لئے سات
اور مزڈا کے لئے دس لیٹرفیول دیا
جاتا ہے،،لیکن محکمے کی طرف سے ایندھن کی
فراہمی بند ہونے سے فیلڈ افسران وعملے کو شدید
مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب ڈی ایس پی آپریشن ٹریفک پولیس
کا مؤقف ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کا تبادلہ ہونے
اور ڈی ڈی او پاور ٹرانسفر نہ ہونے سے فیول کی فراہمی معطل ہوئی۔ڈی ایس پی
آپریشن کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی او پاور ٹرانسفر ہوگئی ہے، اب جلد افسران کا پیٹرول وڈیزل بحال ہوجائے گا۔۔۔