نیب نے عدالت
کو بتایا ہے کہ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن
کے خلاف انکوائری جلد ریفرنس میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ
اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر
اعلی قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی
درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر
نیب نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری
مکمل کرکے اسلام آباد بھیج دی ہے۔ توقع ہے جلد ہی اس انکوائری کو ریفرنس میں تبدیل
کرنے کا فیصلہ ہوجا ئےگا۔ دو ہفتے کی مہلت
دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے
ہوئے قائم علی شاہ ، شرجیل میمن اور دیگر
کی عبوری ضمانت میں
آٹھ دسمبر تک توسیع کردی۔ نیب کے
مطابق ملزمان پر گریڈ سترہ کے پینتالیس سے
زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام
ہے۔قائم علی شاہ نے بطور وزیر اعلی دوہزار بارہ
میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔ افسران
کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کنٹریکٹ
پر رکھا گیا،، پھر توسیع دی گئی۔