کاجول نے بھی گھر چھوڑنے کا کہہ دیا


کاجول نے بھی گھر چھوڑنے کا کہہ دیا

 


بالی وڈ کی مشہورادکارہ کاجول کو اپنے شوہر اجے دیوگن کے بارے میں معلوم ہواہے کہ انکی کنگنا کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی دوستی کے رنگوں میں تبدیل ہوتی جارہی ے اور آگے چل کر اجے دیوگن اس رشتے کو ایک اور نام دینے جارہے ہیں ۔

بھارتی ادکارہ کو جیسے ہی یہ خبر موصول ہوئی تو انہوں نے اپنے شوہر کو دھمکی دے دی کہ اگر انہوں جلد کنگنا کے ساتھ اپنے تعلقات ختم نہیں کئے تو وہ اپنے دونوں بچوں کےہمراہ انکا گھر چھوڑکر چلی جائے گی۔ یہ خبرسپر ہٹ فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی   کی شوٹنگ کے دوران منظر عام پر آئی تھی دونوں اداکار فلم تیز اور راسکل میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

اداکار اجے دیوگن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاہےکہ میرا کسی کے ساتھ کوئی افیئر نہیں میں اپنی شریک حیات او راپنے بچوں کے ساتھ بےحد خوش ہوں اور میڈیا میں خبر کہاں سے کہاں نکل جاتی ہے کچھ پتا ہی نہیں چلتا۔