پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

دانش دانش

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوران کہتے ہیں دوسرا میچ جیت سکتے تھے۔ ہم سے غلطیاں ہوئیں ۔پاکستان دو  میچ جیت کے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریزجاری ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سے دو پاکستان جیت چکا ہے۔ بدھ کےروزکوئی میچ نہ کھیلا گیا۔ وقفہ کےروز دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن منعقد کئے گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےآپشنل ٹریننگ سیشنزہوئے۔۔ مسلسل دوروزسے میچ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کوآرام کا موقع دیا گیا۔ سخت سیکیورٹی میں فضائی نگرانی میں کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم پہنچایا گیا ۔جہاں انہوں نےبیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی

پریکٹس سیشن سے قبل آن لائن  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی قیادت کرنےوالے نکولس پوران نےکہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں دوسرا میچ جیت سکتے تھے لیکن پاکستان کی بالنگ لائن آوٹ کلاس رہی

نکولس پوران۔۔۔کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان کاکہنا ہے کہ فی الحال ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ جمعرات کے روز تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائےگا