محکمہ تعلیم سندھ کا طالبات کے لئے سالانہ وظیفہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

عرفان علی عرفان علی

محکمہ تعلیم سندھ کا طالبات کے لئے سالانہ وظیفہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

محکمہ تعلیم سندھ کا طالبات کے لئے سالانہ وظیفہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سیکریٹری اسکولز کہتے ہیں اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر کام کررہے ہیں۔ تاکہ طالبات اسکول نا چھوڑیں۔ کورونا کے دوران اسکول چھوڑ جانے والے طلبہ کو بھی واپس لانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے طالبات کے لئے سالانہ وظیفہ فراہم کرنے کی تقریب ہوئی۔ محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ کے چیف پروگرام افسر نے کہا  کہ 3 لاکھ 75 ہزار طالبات کو وظیفہ ادا کیا گیا ہے، طالبات کو پہلے 2 ہزار اور اب تین ہزار پانچ سو وظیفہ ادا کیا جاتا ہے۔

سیکریٹری اسکولز اکبر لغاری  کا کہنا تھا  کہ طالبات کا ڈراپ آوٹ ریشو زیادہ ہوتا ہے جبکہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن پر کام کر رہے ہیں۔ ہائر اسکول کے لئے طالبات کا  کسی اور اسکول جانابھی ڈراپ آوٹ کی ایک وجہ ہے۔

انہوں نے  کہا کہ اسکول دور ہونے کے باعث والدین اسکول چھڑوا دیتے ہیں جبکہ طالبات کی رجسٹریشن میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔جو طالبعلم کورونا کے دوران اسکول چھوڑ گئے انہیں بھی اسکول واپس لائیں گے۔۔