رہنما ایم کیوایم عامر خان کا کہنا ہے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ ،، کالا قانون ہے

صبانور صبانور

رہنما ایم کیوایم عامر خان کا کہنا ہے  بلدیاتی ترمیمی ایکٹ ،، کالا قانون ہے

رہنما ایم کیوایم عامر خان کا کہنا ہے  بلدیاتی ترمیمی ایکٹ ،، کالا قانون ہے ،، جو کسی صورت قبول نہیں۔کنور نوید جمیل کہتے ہیں  یہ قانون واپس نا لیا،،، تو  صوبائی حکومت کے خاتمے کی  تحریک چلائیں گے۔

ایم کیوایم، شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ریگل چوک پرنئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔

رہنما عامر خان نے کہایہ کالا قانون  قبول نہیں ۔ماوں بہنوں نےبھی  احتجاج میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا  ہے۔   ان کی شمولیت سے تقویت ملے گی۔

ہم آپ سے کیا درکواست کررہے ہیں یہ کہہ رہے ہیں کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات مل رہے ہین تو لاڑکانہ کے بلدیاتی اداروں کو بھی اختیارات ملیں

کنور نوید جمیل  کا کہنا تھا لوٹ مار کی خاطربلدیات  کو اختیارات نہیں دیئے جارہے۔ قانون واپس نا لیا،،، تو  صوبائی حکومت کے خاتمے کی  تحریک چلائیں گے۔

اگر یہ قانون واپس نہ لیا گیا تو اس متعصبانہ اورجانبدارانہ صوبائی حکومت کے خلاف اس حکومت کو ختم کرنے کے لیے تحریک چلائیں گے

سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا کوٹہ سسٹم کے نام پر تفریق کی گئی۔ جعلی ڈومیسائل بناکر 40 فیصد حصے پر بھی  قبضہ کرلیا۔ اب باہر نکلیں گے اور حق لے کر رہیں گے۔