کراچی میں ناظم جو کھیو قتل کیس میں عبوری چالان پیش ۔عدالت نے فریقین کے وکلا سے
بیس دسمبر کو دلائل طلب کرلئے۔
ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ
کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔جیل حکام نے رکن سندھ اسمبلی جام
اویس سمیت چھ ملزمان کو پیش کیا۔مدعی کے
وکلا نے جام اویس کو ہتھکڑی نا لگانے پر
اعتراض کیا۔کہا ایسا کوئی قانون نہیں کہ بی کلاس کے حامل ملزم کو ہتھکڑی نا لگائی جائے۔ تفتیشی افسر نے
عدالت میں عبوری چالان پیش کردیا۔ بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ تاحال موصول
نہیں ہوئی ۔
احاطہ عدالت میں مدعی افضل جوکھیو کے وکیل نے کہا چالان میں ایم این اے جام عبدالکریم کو مفرور قرار دیا گیا
ہے۔ مجھ پر اور میرے بھائی پر پیسے
لینے کی بات جھوٹ ثابت ہوگئی ۔
عدالت نے پولیس چالان پر فریقین کے وکلا سے 20 دسمبر کو دلائل طلب
کرلئے۔ مرکزی مقدمے کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ۔