رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں تینتالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگادئیے

نزاہت خان نزاہت خان

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر خزانہ   مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں   تینتالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگادئیے

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر خزانہ   مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں   تینتالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگادئیے۔کھانےپینے کی اشیاء سمیت ادویات کے خام مال پر بھی ٹیکس لگادیا گیا۔

ن لیگی رہنما  مفتاح اسماعیل کا کہناہے  کہ منی بجٹ نے عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ  ڈال دیا۔ بچوں کے سیریل سمیت ادویات کے خام مال پر نئے ٹیکس لگادیئے۔

سیلاب آتا ہے معاذ اللہ اور کوئی ملک امداد دیتا ہے تو اُس پر بھی ٹیکس لگےگا

سابق وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ  پی ٹی آئی کی  حکومت نےسانس لینےپر ابھی تک ٹیکس نہیں لگایا۔ اسٹیٹ بینک کا گورنر وزیرخزانہ سےبات نہیں کرتا۔

ایک فرد واحد جو آئی ایم سے آیا ہے اور شاید آگے بھی آتے رہیں گے وہ مانیٹری پالیسی کا انچارج ہوگا اپوزیشن فسکل پالیسی بنائے گی مانیٹری پالیسی اور فسکل پالیسی کی کوئی کوآرڈینیشن نہیں ہوگی

مصدق ملک نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کےخلاف متحد ہے۔۔حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔