کراچی میں جمعرات کی شام بھی بادل برس پڑے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے شہر کا موسم مزید سرد کردیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں جمعرات کی شام بھی بادل برس پڑے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے شہر کا موسم مزید سرد کردیا۔

کراچی میں جمعرات کی شام بھی بادل برس پڑے۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے شہر کا موسم مزید سرد کردیا۔موسم کا حال سنانے والوں کے مطابق ۔جمعہ کی صبح تک  وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہےگا۔ جبکہ مشرقی سندھ میں شام تک بادل رنگ جمائیں گے ۔

 

صدر،آئی آئی چندریگر روڈ،بہادرآباد ،گلشن اقبال،صفورا یونیورسٹی روڈ،گلزار ہجری اسکیم 33،سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباداورملیر  میں بارش ہوئی۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ہم نیوزکو بتایا کہ شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مشرقی بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ کےملحقہ علاقوں میں سسٹم موجودہے۔صبح تک   ہلکی سےتیز تک کاامکان ہے۔

 

بارش کےبعدسرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں ۔ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق  جمعہ کی  صبح کے بعد کراچی میں بارش کا خاص امکان نہیں۔مشرقی سندھ میں جمعہ کی شام کو بارش کا امکان ہے۔بارش کی ہوائیں نکلنے کےبعد رات کو مزیدٹھنڈ کاامکان ہوگا۔