سندھ میں اپوزیشن کا نئے بلدیاتی قانون کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان۔بارہ جنوری کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔
پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور جی ڈے ای
کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجاجی
پروگرام کا اعلان کیا۔ رہنما پی ٹی آئی بلال غفارکا کہنا تھا متحدہ اپوزیشن
کی کال پر سندھ کے عوام سڑکوں پر ہوں گے۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین
نے کہا عوام نے متعصبانہ بلدیاتی بل کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ فنکشنل لیگ کے
رہنما سردار رحیم نے کہا پیپلزپارٹی کے
عوام دشمن قانون کا حشر ماضی کے دوہرے نظام جیسا ہوگا۔ جی ڈی اےکے رکن سندھ اسمبلی
حسنین مرزا نے کہا پیپلزپارٹی کا سیاہ بلدیاتی قانون آئین پاکستان سے متصادم ہے۔
اپوزیشن رہنماوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی
قانون کے خلاف بارہ جنوری کو
کراچی سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلبز کے باہر مشترکہ احتجاج ہوگا۔